• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کومل عزیز کو کس ملک کے وزیر اعظم پر کرش ہے؟

پاکستانی اداکارہ کومل عزیز نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو بے حد پسند ہیں۔

ہر انسان کی اپنی ایک پسند ہوتی ہے، کسی کو خوبصورتی، شخصیت متاثر کرتی ہے تو کسی کو بات کرنے کا انداز اور ذہانت وغیر ہ۔

اسی سے متعلق ایک شو کے دوران پاکستان کی ابھرتی اداکارہ کومل عزیز سے بھی سوال کیا گیا ہے جس کا انہوں نے کافی شرماتے ہوئے جواب دے کر سب کو حیران کر دیا ہے۔


کومل عزیز سے ایک شو کے دوران میزبان ندا یاسر کی جانب سے سوال کیا گیا کہ اُنہیں کس قسم کے مرد پسند ہیں، یا اُنہیں کسی پر ’کرش‘ رہا ہے؟

جس کا جواب دیتے ہوئے کومل عزیز کا کہنا تھا کہ ’انہیں خوبصورتی زیادہ متاثر نہیں کرتی ہے، انہیں شخصیت اور انداز متاثر کرتا ہے تو اس لحاظ سے کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو پر اُنہیں کرش ہے، وہ انہیں بہت پسند ہیں۔‘

تازہ ترین