• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی اداکارہ سونیا حسین کو پاکستان میں خواتین کی شاہ رخ خان قرار دیا جارہا ہے ۔

ڈرامہ سیریل ’الفت‘ میں سونیا حسین نے اپنی جاندار اداکاری سے سب کے دل جیتے ہوئے ہیں۔

ایک صارف نے  اداکارہ کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے الفت ڈرامے میں اپنے کردار کو بخوبی نبھایا ۔

فہد نامی صارف نے یہ بھی کہا کہ آپ کی ایکٹنگ خواتین کی شاہ رخ خان جیسی تھی، ایسے ہی کام جاری رکھیں۔

سونیا کے مداح نے یہ بھی کہا کہ اس کی فیملی اداکارہ کی بہت بڑی فین ہے۔

جواب میں اداکارہ نے مداح کا شکریہ ادا کیا اور مداح کی فیملی کے لیے پیار کا اظہار بھی کیا۔

تازہ ترین