• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیٹے کو اغوا کرکے مجھے دھمکی دی گئی، نصر اللّٰہ زیرے


پختونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کے رکن بلوچستان اسمبلی نصر اللّٰہ زیرے نے الزام لگایا کہ میرے بیٹے کو اغوا کرکے مجھے دھمکی دی گئی۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران نصر اللّٰہ زیرے نے کہا کہ گذشتہ روز میرے بیٹےکو اغواء کیا گیا، اسے ایک مکان میں لے جایا گیا اور پوچھ گچھ کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے کو کہا گیا کہ 3 کروڑ روپے دے دو، پھر اسے آدھے گھنٹے کے بعد سریاب روڈ پر چھوڑ دیا گیا۔

پی کے میپ کے ایم پی اے نے مزید کہا کہ میرے بیٹے کا اغواء کا مقصد مجھے دھمکی دی گئی، بیٹے کے ساتھ پیش آئے واقعہ کا مقدمہ درج کرادیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی کیمرے کے باوجود ملزمان گرفتار نہیں ہوئے، لگتا ہے سی سی ٹی وی کیمروں کا کنٹرول پولیس کے پاس نہیں۔

نصر اللّٰہ زیرے نے مطالبہ کیا ہے کہ بچے کے اغواء کاروں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

پی کے میپ کے رہنما عبدالرحیم زیارتوال نے کہا کہ 11سالہ بچے کو اٹھانا کہاں کی انسانیت ہے؟، بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال مخدوش ہے۔

انہوں نے کہا کہ اے این پی کے رہنما عبید اللّٰہ کاسی کو بھی بازیاب نہیں کرایا جاسکا، سینیٹر عثمان خان کاکڑ کو گھر میں گھس کر شہید کیا گیا۔

تازہ ترین