• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داسو واقعے کی تفتیش مکمل، چین ہم سے مطمئن ہے، شیخ رشید


وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ داسو واقعے کی تفتیش مکمل کرلی ہے، جس سے چین مطمئن ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ داسو واقعہ اسی سازش کی کڑی ہے کہ چین اور پاکستان کے درمیان غلط فہمی پیدا ہو۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے داسو واقعے کی تفتیش مکمل کرلی ہے، جس پر دوست ملک چین مطمئن ہے۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں یہ ملک آگے بڑھے گا اور بحرانوں سے نکلے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں الیکشن کے بعد بلے کی حکومت بنے گی۔

شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ مریم نواز آزاد کشمیر میں عمران خان کے خلاف مہم چلا رہی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہارنے کے بعد اگر مریم نواز اسلام آباد میں دھرنا دینا چاہتی ہیں تو شوق سے دیں۔

تازہ ترین