• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بقرعید سے پہلے جانور کی خریداری کا فائنل راؤنڈ


عید قربان سے پہلے جانور کی خریداری کا فائنل راونڈ زوروں پر ہے۔ قربانی کے 2 دانت کی بچھیا اور تگڑا بکرا ڈھونڈے کا وقت اب نہ رہا۔

اچھی قیمت پر من پسند جانوروں ڈھونڈنا لوگوں کے چیلنج بن گیا ہے جبکہ منڈیوں میں خریداروں کے رش کے باعث بیوپاریوں کا مزاج بھی بلند ہوگیا۔

بارش سے دام گھٹنے کی خریداروں کی جو امیدیں تھی وہ بھی پوری نہ ہوسکیں۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید بھاؤ تاؤ کرکے اسلام آباد کی مویشی منڈی سے 3 اونٹ خرید لائے ہیں۔

عید سے ایک روز قبل سنتِ ابراہیمی ادا کرنے کی تیاریاں جاری ہیں، جانور خریدنے کے بعد اب قصائیوں کی تلاش شروع کردی گئی ہے، جو ڈھونڈے سے بھی نہیں مل رہا ہے۔

تازہ ترین