• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹر ریسورسز ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے 12 ارب 70 کروڑ روپے جاری

اسلام آباد (اے پی پی)وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات وخصوصی اقدامات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں واٹر ریسورسز ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 12ارب 70کروڑروپے سے زائد کے فنڈز جاری کردئیے ہیں۔پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لیے رواں مالی سال کے دوران ایک کھرب 3ارب روپے سے زائد فنڈز مختص کئے ہیں۔

تازہ ترین