• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں پیٹرول مہنگا فروخت کرنے پر 3 پیٹرول پمپس سیل کردیئے گئے

کوئٹہ (نمائندہ جنگ) ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے پیٹرول مہنگافروخت کرنے پر 3پیٹرول پمپس سیل کردیئے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر کوئٹہ عرفان نواز میمن کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی زوہیب صدیقی نے سپیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے پیٹرول پمپس کا معائنہ کیا جہاں پر پیٹرول فی لیٹر متعین کردہ ریٹ سے اضافی قیمت وصول کرنے پر 3تین پیٹرول پمپس لالا خان بادیزئی پیٹرول پمپ ،انصاف پیٹرول پمپ اور ماشاء اللہ پیٹرول پمپ کو سیل کردیا اسے قبل ایڈیشل ڈپٹی کمشنر اور تمام اسسٹنٹ کمشنر ز نے شہر کے مختلف پیٹرول پمپس کا معائنہ کیا ۔

تازہ ترین