• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کی قوم کو عید الاضحیٰ پر مبارکباد

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے عالم اسلام ، اہلیان پاکستان کوحج اور عیدالاضحی کی مبارک باد دی ہے، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور دنیا بھر میں مسلمانوں کو حج اور عیدقربان کی مبارک دیتا ہوں، حج اس مرتبہ کورونا وبا کے مصائب میں آیا ہے، اللہ تعالی اس موذی مرض سے دنیا کو نجات دے، حج اور عید الالضحی کے مقدس دن ساتھ ساتھ آنا اللہ تعالی کی خاص رحمت کا مظہر ہے، اللہ تعالی کی خوشنودی اور رضا کا حصول ہی اس عظیم دن کا سبق ہے فلسفہ قربانی سمجھتے ہوئے اس کی روح کے مطابق اپنی زندگیوں کو سنوارنا ہوگا، اسی میں دنیا اور آخرت کی بھلائی ہے اس دن اپنے اردگرد ضرورت مندوں اور مستحقین کاخصوصی خیال رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ فلسطین، جموں وکشمیر اور دیگر مقامات پر متاثرہ مسلمانوں کا ہم سب کو خیال رکھنا ہے ،اللہ تعالی اس دن کی برکت سے ان سمیت تمام مقامات پر ظلم وجبر کا شکار مسلمانوں کو آزادی کی نعمت سے سرفراز فرمائے، اللہ تعالی مسلمانوں کے حج اور قربانی اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور انسانیت کو درپیش مسائل سے نجات دے عید کے موقع پر کورونا سے بچاو کی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں تاکہ آپ اور دیگر لوگ اس وائرس سے محفوظ رہیں۔

تازہ ترین