گوجرانوالہ(ٹی وی رپورٹ)شوہر کی تیسری شادی کے دوران دوسری بیوی نے تقریب میں آکر شادی ہی رکوادی اس دوران لاتیں اور گھونسے چل گئے۔ گوجرانوالہ کے علاقے کنگنی والا میں ایک شخص کی تیسری شادی کی تقریب جاری تھی کہ اس دوران دوسری بیوی اہل خانہ کے ساتھ تقریب میں پہنچ گئی جس پر تقریب کا مزہ کرکرا ہوگیا۔ تقریب میں دوسری بیوی اور اس کے اہلخانہ کے پہنچنے پر دونوں کے خاندان آپس میں گتھم گتھا ہوگئے جبکہ اس جھگڑے میں خواتین بھی شامل ہوگئیں اور لاتوں اور گھونسوں کا بھی استعمال کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہےکہ گرجاکھ کے رہائشی عدنان نے پہلی بیوی کو طلاق دےکر دوسری شادی کی تھی، نکاح سے پہلے ہی بھانڈا پھوٹنے پرلڑکی والوں نے بھی انکار کردیا۔