پشاور(جنگ نیوز)عید الاضحی کیلئے اپنے آبائی علاقوں اور گھروں کو جانے کیلئے پردیسیوں نے ٹرانسپورٹ اڈوں کا بڑی تعداد میں منگل کے روز بھی رخ کیا تاہم گاڑیوں کی قلت اور کرایوں میں اضافے کی وجہ سے انہیں پریشانی کا سامنا کرناپڑا ۔پشاوربس ٹرمینل میں سوات،چکدرہ ،ڈیرہ اسماعیل خان اور صوبے کے دیگر اضلاع کو جانے والے مسافروں کوشدید ذہنی اذیت کا سامنا کرناپڑا جہاں ایک طرف گاڑیوں کی قلت تھی جبکہ دوسری جانب مذکورہ علاقوں کی گاڑی آنے پر لوگوں کی جانب سے گاڑی کی طرف دوڑیں لگانے کے مناظر بھی دیکھے گئے جس میں کئی افراد گر کر زخمی بھی ہوئے اور لڑائی جھگڑے کے واقعات بھی رونما آئے ۔