ملک کے سینئر معروف صحافی اور سابقہ نگراں حکومت کے وفاقی وزیر عارف نظامی کے انتقال پر وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی جانب سے شدید دُکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عارف نظامی کی تصویر شیئر کی۔
ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے فواد چوہدری نے لکھا کہ عارف نظامی صاحب کی رحلت کا سُن کر دل بجھ گیا ہے کیونکہ ان سے طویل تعلق تھا۔‘
فواد چوہدری نے لکھا کہ ’تحریک پاکستان میں ان کے والد حمید نظامی، میرے دادا چوہدری اویس اور تایا چوہدری الطاف حسین ہمسفر تھے اسی تعلق سے ان سے وہی تعلق رہا جو خاندان کے بزرگوں سے ہوتا ہے۔
آخر میں وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے عارف نظامی کی مغفرت کے لیے دُعا بھی کی۔
واضح رہے کہ ملک کے سینئر معروف صحافی اور سابقہ نگراں حکومت کے وفاقی وزیر عارف نظامی انتقال کرگئے۔
بھانجے بابر نظامی کے مطابق عارف نظامی عارضہ قلب میں مبتلا تھے اور گزشتہ 2 ہفتوں سے لاہور کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔