• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں پی پی کی مخالفت میں کئی اتحاد آئے، کئی گئے، وزیر اعلیٰ سندھ


وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی مخالفت میں کئی اتحاد آئے، کئی گئے مگر یہاں کے لوگ پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں، جنہیں عمران خان پہلے برا بھلا کہتے تھے آج ان سے اتحاد کرتے ہیں۔

سیہون شریف میں اپنے آبائی گاؤں واہڑ میں نماز عیدالاضحی کی ادائیگی کے بعد اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ عید کے موقع پر غریبوں کو یاد رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وبا سے احتیاط کے لئے ہمیں ایس او پیز پر عمل کرنا چاہیے، کورونا سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہیے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ کے لوگوں کو اپنا فیصلہ کرنے کا حق ہے، سندھ کے لوگ اپنا فیصلہ پیپلز پارٹی کے حق میں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر انتخابات میں عوام پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں گے، کشمیر کے عوام دیکھیں گے کشمیر کے ساتھ سچا کون ہے، کشمیری بلاول پر اعتماد کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کو کامیاب کریں گے۔

تازہ ترین