• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاطف اسلم اور سجل علی کا گانا ’رفتہ رفتہ‘ ریلیز


عاطف اسلم اور سجل علی کی میوزک ویڈیو ’رفتہ رفتہ‘ ریلیز کردی گئی۔ 

ریلیز کے ساتھ ہی اس ویڈیو نے مداحوں کے دل جیت لیے اور یہ مقبولیت کی جانب گامزن ہے۔ 

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سجل علی نے یہ ویڈیو شیئر کی۔ 

دوسری جانب عاطف اسلم نے بھی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اب ’رفتہ رفتہ‘ کا انتظار ختم ہوا اور ویڈیو جاری کردی گئی۔ 

خیال رہے کہ اس گانے کا پہلا ٹیزر 16 جولائی کو ریلیز کیا گیا تھا جو بے حد مقبول ہوا اور اس کے بعد سے ہی مداح اپنے پسندیدہ اداکار کی ویڈیو آنے کا انتظار کر رہے تھے۔



تازہ ترین