وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قصاب کی دکان پر قربانی دینے کا رجحان فروغ پارہا ہے۔
عید الاضحیٰ پر قربانی سے گھر والوں کے لیے کام بڑھ جاتے ہیں، ایسے میں اسلام آباد کے رہائشیوں نے ایک حل نکالا ہے۔
اسلام آباد میں قربانی اب گلی، محلوں کے بجائے قصاب کی دکان پر دی جانے لگی ہے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ اس سے کام بھی نہیں بڑھتا اور گندگی بھی نہیں ہوتی ہے۔