• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ کا عید کے روز بھی پشاور کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے عید کے دن بھی بغیر پروٹوکول پشاور کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا، جہاں انھوں نے بارش کے بعد کی صورتحال، صفائی اور سیکیورٹی کا جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے دلہ ذاک روڈ، اندرون شہر، ڈبگری گارڈن، رنگ روڈ، پشاور صدر، کوہاٹ روڈ، جی ٹی روڈ اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔

دلہ ذاک روڈ اور ملحقہ علاقوں میں صفائی اور نکاسی آب کی ابتر صورتحال پر وزیراعلیٰ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈبلیو ایس ایس پی کے ایریا انچارچ کو معطل کردیا۔

وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر پشاور کو فوری طور شہر بھر کی صفائی و نکاسی آب کے انتظامات کرنے کے احکامات دیے۔ 

وزیراعلیٰ نے صوبائی وزیر بلدیات کو تمام ٹی ایم ایز سے اقدامات مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ 

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ تمام ادارے شام تک شہر بھر کی صفائی اور نکاسی آب کو یقینی بنائیں۔

وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا کہ عوامی خدمات میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام عید میں کورونا ایس او پیز کا خیال رکھیں اور عملہ صفائی کے ساتھ تعاون کریں۔

تازہ ترین