• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹوکیو اولمپکس پر کورونا کے سائے منڈلانے لگے

کورونا وبا کی وجہ سے تاخیر سے شروع ہونے والے ٹوکیو اولمپکس پر کورونا کے سائے منڈلانے لگے، امریکا کی اٹھارہ سال کی جمناسٹ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

رپورٹس کے مطابق اولمپکس میں شریک اب تک دو درجن سے زائد افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آچکا ہے۔ جس کے بعد انتظامیہ نے ایونٹ ملتوی ہونے کے خدشے کا اظہار بھی کردیا ہے۔

واضح رہے کہ ٹوکیو اولمپکس کا آغاز 23 جولائی سے ہونا ہے جس میں پاکستان کے ایتھلیٹس بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

تازہ ترین