• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسان ترکیب کیساتھ مزیدار چانپیں

بڑی عید کے دوسرے دن تقریباً ہر گھر میں چانپیں ہی بنائی جاتی ہیں، کوئی ان سے بنی بریانی کھانا پسند کرتا ہے تو کوئی اِنہیں گرلنگ، پین برائلنگ، بیکنگ، فرائنگ کر کے یا نان، روٹی کے ساتھ بنا کر کھانا پسند کرتا ہے، اس عید بنائیں مزیدار چانپیں ان نئی ترکیبوں کے ساتھ اور گوشت سے ہوں صحت مندانہ طریقے سے لطف اندوز۔

نمکین چانپ

درکار اجزاء:

بکرے کی چانپ۔ ایک کلو

پیاز ۔ ایک عدد (کٹی ہوئی)

ادرک لہسن پیسٹ۔ دو چمچ

ہری مرچ۔ چار عدد

نمک۔ حسب ذائقہ

ثابت کالی مرچ۔ دس عدد

ترکیب:

چانپ میں سارے مسالے ڈال کر ایک گلاس پانی میں اتنا پکالیں کہ گوشت گل جائے اور پانی خشک ہو جائے، چمچ کم سے کم چلائیں۔ 

اب اسے ایک تھال میں نکال لیں اور پھر کڑاہی میں تیل گرم کرکے گولڈن براؤن ہونے تک تل لیں۔ آخر میں لیموں، ادرک اور ہرے دھنیے سے گارنش کرکے پیش کریں۔

دَم پُخت چانپ

درکار اجزاء:

بکرے کی چانپیں۔ آدھا کلو

تیل۔ ایک چوتھائی کپ

کالی مرچ (کُٹی ہوئی)۔ ایک چائے کا چمچ

میٹ ٹینڈرائزر۔ ایک چائے کا چمچ

نمک۔ ایک چائے کا چمچ

ادرک لہسن( پیسٹ )۔ ایک کھانے کا چمچ

لیموں کا رس۔ ایک کھانے کا چمچ

سویا سوس۔ دو کھانے کے چمچ

ترکیب:

بکرے کی چانپوں کو نمک، ادرک لہسن کے پیسٹ، لیموں کا رس، سویا سوس، کُٹی کالی مرچ اور میٹ ٹینڈرائزر سے میرینیٹ کر کے ایک گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔ 

اب ایک چوتھائی کپ تیل گرم کر کے اس میں چانپوں کو آدھا کپ پانی کے ساتھ ہلکی آنچ پر گلنے تک پکائیں۔ پھر انہیںاُبلی سبزیوں اور فرنچ فرائز کے ساتھ پیش کریں۔

چانپ تکہ مسالہ

درکار اجزاء:

بکرے کی چانپیں۔ آدھا کلو

پسی پیاز۔ ایک عدد

ٹماٹر( پسے ہوئے)۔ تین عدد

تیل۔ آدھا کپ

دہی ۔آدھا کپ

ادرک لہسن( پیسٹ)۔ ایک چائے کا چمچ

ہری مرچ ( پسی ہوئی )۔ ایک چائے کا چمچ

قصوری میتھی۔ ایک چائے کا چمچ

تکہ مسالہ۔ دو کھانے کے چمچ

کریم ۔دو کھانے کے چمچ

ترکیب:

بکرے کی چانپوں کو ادرک لہسن کاپیسٹ، دہی اورتکہ مسالہ کے ساتھ ایک گھنٹے کے لیے میرینیٹ کر لیں۔

اب تیل گرم کر کے اس میں پسی ہوئی پیاز گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کریں۔ پھر اس میں میرینیٹ کی ہوئی چانپیں، پسے ہوئے ٹماٹر اور پسی ہری مرچ شامل کر کے ہلکی آنچ پر چانپیں گلنے اور گریوی گاڑھی ہونے تک پکا لیں۔ 

آخر میں کریم ڈال کر ہرے دھنیے اور پراٹھے کے ساتھ پیش کریں۔

اوریگانو لیمب چوپس

درکار اجزاء:

لیمب چوپس۔ چار سو گرام

اوریگانو۔ ایک کھانے کا چمچ

نمک ۔حسب ذائقہ

سفید مرچ ۔حسب ذائقہ

لہسن ادرک( پیسٹ)۔ ایک کھانے کا چمچ

پپیتا پیسٹ۔ ایک کھانے کا چمچ

لیموں کا رس۔ ایک کھانے کا چمچ

چکن اسٹاک۔ دو کھانے کے چمچ

سویا سوس۔ دو کھانے کے چمچ

ہری مرچ۔ گارنشنگ کے لئے

ہرا دھنیا ۔گارنشنگ کے لئے

ترکیب:

سب سے پہلے لیمب چوپس کو اوریگانو اور نمک لگا کر فرائی کرلیں۔ پھر چکن اسٹاک کیساتھ تمام اجزاء ڈال کر چوپس کو پکالیں۔ 

اب لیمب چوپس پلیٹ میں ہری مرچ اور ہرے دھنیے سے سجا کر سوس کے ساتھ پیش کریں۔

اسپائسی روسٹڈ چوپس

درکار اجزاء:

چانپیں۔ چھ یا سات عدد

دہی۔ آدھا کپ

ادرک لہسن۔ ایک کھانے کا چمچ

کچا پپیتا۔ ایک کھانے کا چمچ

کاجو۔ ایک کھانے کا چمچ

املی ۔ ایک کھانے کا چمچ

سرخ مرچ پاؤڈر۔ ایک کھانے کا چمچ

لیموں کا رس۔ دو کھانے کے چمچ

زیرہ پاؤڈر۔ آدھا چائے کا چمچ

سبزالائچی پاوٴڈر۔ ایک چوتھائی چائے کا چمچ

گرم مسالہ پاؤڈر۔ ایک چوتھائی چائے کا چمچ

نمک۔ حسب ذائقہ

تیل۔ حسب ضرورت

ترکیب:

چانپوں پر تیل کے سوا تمام اجزاء لگا کر دس سے بارہ گھنٹے کیلئے ریفریجریٹر میں رکھ دیں۔ 

اس کے بعد چار سو ڈگری سینٹی گریڈ پر گرم اوون میں آئل لگا کر چانپیں روسٹ کر لیں اور گرماگرم پیش کریں۔

فرائیڈ چوپس

درکار اجزاء:

بکرے کی چانپیں۔ آدھا کلو

ادرک لہسن( پیسٹ)۔ دو چائے کے چمچ

ہری مرچ(پسی ہوئی)۔ ایک چائے کا چمچ

خشخاش۔ ایک کھانے کا چمچ

چار مغز۔ ایک چائے کا چمچ

بریڈ کرمبز۔ ایک سو گرام

بادام (پیسٹ)۔ آدھا کپ

انڈے۔ تین عدد

نمک۔ حسب ذائقہ

تیل۔ تلنے کے لیے

ترکیب:

ایک مکسنگ باؤل میں ادرک لہسن کا پیسٹ، ہری مرچ، خشخاش، چار مغز، بادام کا پیسٹ اور نمک اچھی طرح مکس کرکے آمیزہ بنالیں۔ 

یہ آمیزہ چانپوں پر لگا کر انہیں ایک گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔اب پین میں تیل گرم کریں۔ساتھ ہی ایک پیالے میں انڈے توڑ کر پھینٹ لیں۔ 

چانپوں کو پہلے بریڈ کرمبز میں پھر انڈوں میں ڈِپ کرکے ڈیپ فرائی کرلیں۔لیجیے فرائیڈ چوپس تیار ہیں۔ 

انہیں ہرےدھنیے، سلاد کے پتوں اور ٹماٹر سے سجا کر پیش کریں۔

کرسپی فرائیڈ چوپس

درکار اجزاء:

بکرے کی چانپیں۔ آدھا کلو

ادرک لہسن کا پیسٹ۔ ایک چائے کا چمچ

نمک۔ ایک چائے کا چمچ

کالی مرچ۔ آدھا چائے کا چمچ

بیٹر بنانے کے اجزاء:

میدہ۔ آدھا کپ

نمک۔ ایک چوتھائی چائے کا چمچ

کالی مرچ۔ آدھا چائے کا چمچ

بیکنگ پاؤڈر۔ آدھا چائے کا چمچ

اجوائن۔ ایک چوتھائی چائے کا چمچ

پسے بادیان کے پھول۔ آدھا چائے کا چمچ

ترکیب:

بکرے کی چانپوں کو پانی، ادرک لہسن کا پیسٹ، نمک اور کالی مرچ کے ساتھ پانی خشک ہونے اور چانپیں گَل جانے تک اُبال لیں۔ 

اب بیٹر بنانے کے لیے میدہ، نمک، کالی مرچ، بیکنگ پاؤڈر، اجوائن اور پسے بادیان کے پھول کو پیس کر ٹھنڈا پانی شامل کریں۔ 

پھر چانپوں کو بیٹر میں ڈپ کر کے ڈیپ فرائی کر لیں۔ لیجیے مزیادار کرسپی فرائید چوپس تیار ہیں۔

بیکڈ چوپس

درکار اجزاء:

بکرے کی چانپیں۔ آدھا کلو

دہی ۔آدھا کپ

ادرک لہسن (پیسٹ)۔ ایک چائے کا چمچ

ہری مرچ (پیسٹ)۔ ایک کھانے کا چمچ

زیرہ (بھنا ہوا)۔ دو چائے کے چمچ

پپیتا۔ ایک چائے کا چمچ

کالی مرچ ۔ آدھا چائے کا چمچ

نمک۔ آدھا چائے کا چمچ

آلو(سلائس میں کٹے)۔ دو عدد

ٹماٹر(سلائس میں کٹے)۔ دو عدد

موزریلا چیز۔ ایک کپ

اوریگانو۔ ایک چائے کا چمچ

لہسن۔ دو کھانے کے چمچ

تیل۔ دو کھانے کے چمچ

ترکیب:

بکرے کی چانپوں پر دہی، ادرک لہسن کا پیسٹ، ہری مرچ کا پیسٹ، زیرہ، پپیتا، کالی مرچ اور نمک لگا کر آدھے گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں۔ 

اب اوون پروف ڈش میں آلو اور ٹماٹر ڈال کر مسالہ لگی چانپیں پھیلائیں۔ پھر اُوپر سے اوریگانو، موزریلا چیز اور لہسن ڈال دیں۔ 

اس کے بعد تیل ڈال کر اوون میں ایک سو اسی ڈگری پر آدھے گھنٹے کے لیے بیک کرلیں۔

ادرک کی مسالے دار چانپیں

درکار اجزاء:

چانپیں۔ آدھا کلو

دہی۔ ایک پیالی

ادرک( پیسٹ)۔ دو کھانے کے چمچ

لال مرچ (کُٹی ہوئی)۔ ایک کھانے کا چمچ

سویا سوس۔ دو کھانے کے چمچ

سفید سرکہ۔ دو کھانے کے چمچ

نمک۔ حسب ذائقہ

تیل۔ ایک پیالی

لیموں۔ تین عدد

کالی مرچ(کُٹی ہوئی)۔ ایک چائے کا چمچ

ترکیب:

چانپوں کو اچھی طرح دھوکر دیگچی میں ڈال دیں۔ ساتھ ہی اس میں دہی، ادرک کا پیسٹ، لال مرچ، سویا سوس، سفید سرکہ اور نمک ڈال کر اُبال لیں۔ 

جب پانی خشک ہوجائے تو فرائنگ پین میں تیل گرم کرکے چانپوں کو ہلکا ہلکا فرائی کریں۔ 

اب انھیں دوبارہ دیگچی میں ڈالیں، ساتھ ہی لیموں کا رس اور کالی مرچ شامل کرکے توے پر دَم دیں۔

 پانچ سے دس منٹ بعد مسالے دار چوپس گرم گرم نان کے ساتھ پیش کریں۔

کڑاہی چوپس

درکار اجزاء:

چانپیں۔ ایک کلو

مکھن۔ سو گرام

دہی ۔ایک کپ

ٹماٹر۔ ایک پاؤ

کریم ۔آدھا کپ

ادرک لہسن( پیسٹ)۔ ایک کھانے کا چمچ

نمک۔ ایک چائے کا چمچ

الائچی۔ چار عدد

ہلدی۔ ایک چائے کا چمچ

کٹی لال مرچ ۔ڈیڑھ چائے کا چمچ

پیاز۔ دو عدد

ہرا دھنیا۔ آدھی گٹھی

تیل ۔حسب ضرورت

ترکیب:

ایک برتن میں پانی، چانپیں ، ادرک لہسن کا پیسٹ اور ہلدی ڈال کر اُبال لیں۔ جب چانپیں گل جائیں تو چولہا بند کر دیں۔ 

دوسرے پین میں تیل گرم کرکے پیاز گولڈن براؤن کرلیں۔اب اس میں ٹماٹر، دہی، کریم، نمک، الائچی اور کٹی لال مرچ ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔ 

پھر اُبلی چانپیں ڈالیں اور اُوپر سے ہرا دھنیا اور مکھن ڈال کر دَم پر رکھ دیں۔ لیجیے مزیدار کڑاہی چوپس تیار ہیں۔

تازہ ترین