• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عماد وسیم کی فیملی کے ہمراہ عید کی تصاویر مقبول

قومی کرکٹر عماد وسیم کی اہلیہ اور بیٹی کے ہمراہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

عید کی تصویر عماد وسیم کی اہلیہ ثانیہ اشفاق نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی زینت بنائی۔

تصویر میں عماد وسیم کی بیٹی عنایہ نے روائتی پاکستانی بلوچی جوڑے کی طرز کا لباس زیب تن کر رکھا ہے، تصویر میں بیٹی کی تصویر واضح نہیں ہے۔

جوڑا بیٹی کی تصویروں کو بلر کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کرتا ہے، اسی وجہ سے مداحوں نے اب تک عماد وسیم کی بیٹی کے چہرے کو نہیں دیکھا ہے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم دورۂ انگلینڈ کیلئے لندن میں موجود تھی جہاں انہوں نے عید منائی۔

عماد وسیم کی اہلیہ بیٹی کے ہمراہ میچ دیکھنے اسٹیڈیم بھی جاتی رہی ہیں۔

یاد رہے کہ اگست2019 میں عماد وسیم پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی ثانیہ اشفاق سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ رواں برس مارچ میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

عماد وسیم کے نکاح کی تقریب اسلام آباد کی فیصل مسجد میں سادگی کے ساتھ انجام پائی تھی جس میں دولہا دلہن کے اہلخانہ اور قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید