• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے اپنی شادی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر اہلیہ کیلئے ایک محبت بھرا پیغام شیئر کیا ہے۔

سوشل میڈیا سائٹس پر اہلیہ کے ساتھ شادی کے موقع  پر لی گئیں تصویریں شیئر کرتے ہوئے اہلیہ کے لیے محبت بھرا پیغام شیئر کرتے ہوئے شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دی۔



انسٹاگرام پر اہلیہ کیلئے ویڈیو پیغام بھی شیئر کیا جس میں انہوں نے ثانیہ اشفاق کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ’بدقسمتی سے ہم اسے ایسے نہیں منا سکے جیسا ہم چاہتے تھے لیکن  میں وعدہ کرتا ہوں کہ ہم جلد ہی اپنی اس خوشی کو ساتھ منائیں گے۔‘

یاد رہے کہ گزشتہ سال آج کے دن عماد وسیم پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی ثانیہ اشفاق سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

عماد وسیم کے نکاح کی تقریب اسلام آباد کی فیصل مسجد میں سادگی کے ساتھ انجام پائی تھی جس میں دولہا دلہن کے اہلخانہ اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

تازہ ترین