• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدالاضحیٰ کے پرمسرت اور خوشیوں بھرے تہوار پر جہاں دنیا بھر کی معروف شخصیات کی جانب سے سوشل میڈیا پر سے محبت بھرے پیغامات اور مبارکبادیں دینے کا سلسلہ جاری ہے وہیں بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف نے بھی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداحوں کو عیدالاضحی کی مبارکباد دی ہے۔

ادکارہ کترینہ کیف نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرام پر اپنے مداحوں کو عید کی مبارکباد دینے کے لیے خصوصی انسٹا اسٹوری شیئر کی ہے۔

ادکارہ کی جانب سے عید کے موقع پرمبارکباد ملنے پر ان کے مداحوں کی عیدکی خوشی دگنی ہوگئی۔

خیال رہے کہ جنوبی ایشیائی ممالک بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا میں بھی پاکستان کی طرح بدھ 21 جولائی کو عید منائی گئی۔

تازہ ترین