• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سارہ خان عید کے دوسرے دن کیسی لگ رہی تھیں؟

پاکستانی اداکارہ سارہ خان نے عید کے دوسرے دن کی بھی اپنی دلکش تیاری مداحوں کے لیے شیئر کردی۔

سارہ خان نے عید کے دوسرے دن پیلی اور رنگین لانگ فراک کا انتخاب کیا، ہلکے میک اپ اور جیولری میں وہ انتہائی دلکش دکھائی دیں۔


اداکارہ کی پوسٹ پر اُن کی مداحوں کی بڑی تعداد انکی تعریف کررہی ہے اور  اُنہیں عید کی مبارکباد دیتی نظر آرہی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال 17 جولائی کو اداکارہ سارہ خان اور نامور گلوکار فلک شبیر رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شوبز انڈسٹری کی اس جوڑی کو 2020ء کی بہترین جوڑی قرار دیا گیا تھا۔

تازہ ترین