• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: مختلف سیکٹرز کیلئے اسپیشل کورونا SOPs جاری

سیکریٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب سارہ اسلم کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، مختلف سیکٹرز کے لیے اسپیشل ایس او پیز بھی جاری کی ہیں۔

لاہور سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں سیکریٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب سارہ اسلم کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 247 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز پنجاب بھر میں کورونا وائرس سے 6 افراد جاں بحق ہوئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 ہزار 137 کورونا ٹیسٹ کیئے گئے۔

سیکریٹری ہیلتھ پنجاب سارہ اسلم کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ روز پنجاب میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 7 فیصد رہی۔

انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 4 اعشاریہ 8 فیصد اور راولپنڈی میں 6 اعشاریہ 1 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

واضح رہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 3 لاکھ 51 ہزار 592 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

صوبے بھر میں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں کے مقابلے میں زیادہ ہیں جو 10 ہزار 906 ہو چکی ہیں۔

تازہ ترین