• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے وار جاری ہیں، جس سے ایک بار پھر کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں اور کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 30 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 6 فیصد سے زائد ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 158 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 40 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، کورونا کے مزید 895 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 30 فیصد ہو گئی۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 22 ہزار 928 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 98 ہزار 609 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 52 ہزار 752 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 525 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 9 لاکھ 22 ہزار 929 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 34 ہزار 216 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 55 لاکھ 59 ہزار 684 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں اب تک کُل 2 کروڑ 40 لاکھ 96 ہزار 587 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر دیگر صوبوں سے زیادہ 3 لاکھ 61 ہزار 160 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 5 ہزار 784 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 3 لاکھ 51 ہزار 592 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 10 ہزار 906 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 41 ہزار 288 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 4 ہزار 402 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 85 ہزار 179 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 788 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 29 ہزار 301 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 320 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 22 ہزار 538 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 606 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 7 ہزار 551 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 122 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

تازہ ترین