• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ میں 8 سالہ بچی سے محلے دار کی مبینہ زیادتی

گوجرانوالہ میں 8 سالہ بچی کو محلے دار نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس کو اطلاع ملنے سے پہلے ہی ملزم محلہ چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ تتلے عالی کے ایک محلے میں پیش آیا، متاثرہ بچی کے والدین کے مطابق بچی محلے دار کے یہاں گوشت لینے گئی تھی، ملزم گھر میں اکیلا تھا جس نے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

والدین کی درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے متاثرہ بچی کو میڈیکل کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق والدین کی طرف سے اطلاع ملنے سے پہلے ہی ملزم فرار ہو چکا تھا جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین