• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نور مقدم قتل: ملزم ظاہر ذاکر کا نام ECL میں شامل کرنے کا حکم

اسلام آباد کے آئی جی قاضی جمیل الرحمٰن نے نور مقدم قتل کیس کی تفتیشی ٹیم کو ملزم ظاہر ذاکر کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی ہدایت کر دی۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمٰن نے نور مقدم قتل کیس کی تفتیشی ٹیم سے ملاقات کی ہے، جس میں ڈی آئی جی آپریشنز، ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انویسٹی گیشن، اے ایس پی کوہسار، ایس ایچ او کوہسار اور تفتیشی ٹیم کے دیگر ممبران بھی موجود تھے۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے مقدمے کی پیش رفت سے آئی جی اسلام آباد کو آگاہ کیا۔

آئی جی اسلام آباد نے ملزم کا بیرونِ ممالک کرمنل ریکارڈ جاننے کے لیے متعلقہ اداروں سے رابطے کی ہدایت کر دی۔

آئی جی اسلام آباد نے وقوعہ سے حاصل کیئے گئے تمام شواہد کی فارنزک کرانے اور تفتیشی ٹیم کو تھراپی ورکس سے بھی ملاقات کرنے کی ہدایت کی۔

آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمٰن نے اس موقع پر مزید ہدایت کی کہ مقدمے کو ٹھوس شواہد کی روشنی میں جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ تفتیش میں انصاف کے تمام تقاضوں کو پورا کیا جائے، ملزم کو سخت سے سخت سزا دلوائی جائے۔

تازہ ترین