آزاد کشمیر کے عام انتخابات کے لئے انتخابی مہم کا وقت ختم ہوگیا، آج سے پولنگ بیگز کی تقسیم شروع کی جائے گی۔
پولنگ کے لیے چالیس ہزار پولیس اہلکار الیکشن ڈیوٹی انجام دینگے۔ اس کے علاوہ چھ سے سات ہزار پاک فوج کےجوان بھی امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے تعینات کئے گئے ہیں۔
تینتیس حلقوں میں بارہ بڑے مقابلے متوقع ہیں۔ سابق وزرائے اعظم، سیاسی جماعتوں کے سربراہان اور وزارت عظمیٰ کی دوڑ میں شامل امیدواروں کے درمیان تگڑے مقابلوں کا امکان ہے۔
پچیس جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں 32 لاکھ 20 ہزار 793 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جبکہ پاکستان میں بسنے والے 4 لاکھ 5 ہزار 253 کشمیری بھی ووٹ کا حق استعمال کر سکیں گے۔