• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان نے دبئی میں بیوی اور بیٹی کی موجودگی کی تردید کردی

ممبئی (آئی این پی) بولی وڈ سپر سٹار سلمان خان نے دبئی میں بیوی اور17سالہ بیٹی کی موجودگی پر خاموشی توڑ دی۔سلمان خان اپنے چھوٹے بھائی ارباز خان کے ٹاک شو کوئیک ہیل پنچ بائے ارباز خان سیزن 2 میں شریک ہوئے۔ گزشتہ روز شو کی پہلی قسط نشر کی گئی تھی جس میں سلمان خان نے بطور مہمان شرکت کی تھی اور اپنے اوپر ہونے والی تنقید کے جواب دئیے تھے۔شو کے میزبان ارباز خان نے ایک سوشل میڈیا صارف کا کمنٹ پڑھا جس میں اس صارف نے دعوی کیا تھا کہ سلمان خان کی بیوی ہے جس کا نام نور ہے اور ایک 17 سال کی بیٹی بھی ہے اور سلمان ان کے ساتھ دبئی میں رہتے ہیں لیکن بھارت میں موجود لوگوں کو یہ کہہ کر بیوقوف بنایا ہوا ہے کہ ان کی تو ابھی تک شادی بھی نہیں ہوئی۔پہلے تو سلمان خان یہ تبصرہ سن کر چونک گئے کیونکہ انہیں یقین ہی نہیں آیا کہ یہ تبصرہ ان کے بارے میں کیا گیا ہے لیکن جب ارباز خان نے انہیں یقین دلایا کہ یہ تبصرہ آپ ہی کے بارے میں ہے تو سلومیاں نے جواب دیا یہ بے فضول کی باتیں ہیں۔ یہ شخص اس طرح کی باتیں کرکے نجانے لوگوں کو کیا بتانا چاہ رہا ہے۔بعد ازاں سلمان خان نےدبئی میں اپنی بیوی اور بیٹی کی موجودگی اور ان کے ساتھ رہنے کے دعوے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا میں ہندوستان میں رہتا ہوں گیلکسی اپارٹمنٹ میں نو سال کی عمر سے اور یہ بات پورے ہندوستان کو پتہ ہے۔

دل لگی سے مزید