• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچے کے جنگلات میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن عید پر بھی جاری رہا

سکھر (بیورورپورٹ ) عید الاضحی کے دوران بھی پولیس کی جانب سے ڈاکووں کے خلاف کچے کے جنگلات میں آپریشن جاری رہا اور پولیس افسران اور جوانوں نے ضلع کشمور میں اپنی خوشیاں لوگوں کی جان و مال کے تحفظ پر نچھاور کرتے ہوئے اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی جاری رکھی ، آپریشن کمانڈر ایس ایس پی کشمور امجد احمد شیخ نے عید کچے کے جنگلات میں منائی، پولیس افسران اور جوان نے بکرے کی سجی، کڑاہی گوشت، تکہ بوٹی اور کباب بنائے عید ملن پارٹی جنگلات میں ہی منا ڈالی، ایس ایس پی کشمور امجد احمد شیخ نے عید الاضحی کشمور کے جنگلات میں جوانوں کے ساتھ منانے کا فیصلہ کیا تھا بکروں کی قربانی اور مختلف اقسام کے گوشت بناکر جوانوں کے ساتھ عید ملن منا کر ڈاکووں کو یہ پیغام دیا گیا کہ پولیس کے جوان اب ڈاکو راج کو قائم ہونے نہیں دیں اور ہر حال میں آپریشن جاری رکھیں گے، قربانی اور عید ملن جنگلات میں منانے کے حوالے سے بکرے جنگل میں عید سے قبل ہی پہنچا دئیے گئے تھے، ذرائع کے مطابق کشمور کچے کے جنگلات میں ڈاکووں کے خلاف پولیس کا آپریشن جاری ہے اور پولیس اہلکار، کمانڈوز کچے کے علاقوں اور پولیس چوکیوں میں تعینات ہیں ایس ایس پی امجد احمد شیخ نے بھی عید کچے کے جنگلات میں منانے کا فیصلہ کیا تو پولیس افسران اور اہلکاروں کی جانب سے آپریشن کمانڈر امجد احمد شیخ سے درخواست کی کہ آپ عید گھر بچوں کے ساتھ منائیں جس پر ایس ایس پی امجد احمد شیخ نے کہا کہ نہیں وہ عید اپنے جوانوں کے کچے کے جنگلات میں منائیں گے، ڈاکووں کے خلاف آپریشن بھی کریں گے جوانوں کے ساتھ پارٹی بھی منائیں گے۔ اور کچے کے جنگلات میں ڈاکووں کے خلاف آپریشن بھی جاری رہا اور پولیس عید ملن بھی منائی، اور ضلع بھر میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے پولیس مکمل طور پر الرٹ رہی۔

تازہ ترین