کراچی( اسٹاف رپورٹر) کراچی ریجن سے تعلق رکھنے والی خاتون کرکٹر بینا مجید جمعے کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں۔ انہوں نے مقامی ایونٹس میں عمدہ کارکردگی دکھائی تھی ۔
امریکا اور برطانیہ کے درمیان ٹیکنالوجی میں شراکت داری کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔
یہ بہادر خاتون مختلف رنگوں کے دھاگوں اور شیشہ کا استعمال کرکے سندھی ٹوپیاں بنا کر فروخت کرتی ہیں۔
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم اینڈ ڈی سی) کے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) 2025ء کے لیے 1 لاکھ 40 ہزار سے زائد امیدواروں نے رجسٹریشن کرا لی ہے، یہ امتحان ملک بھر میں اور بین الاقوامی مرکز یعنی ریاض (سعودی عرب) میں منعقد کیا جائے گا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی شرقی کی عدالت میں خاتون کےقتل کے کیس میں پولیس نے خاتون کے شوہر کو ساتھی سمیت عدالت میں پیش کر دیا۔ ملزمان کو 20 ستمبر تک کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ انجلی نامی خاتون شوہر سے علیحدگی کے بعد اپنے آشنا آلکیش کے ساتھ رہ رہی تھی۔
وفاقی وزیرِ مواصلات عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ جلالپور پیر والا کو بچانے کے لیے موٹر وے توڑنا آسان فیصلہ نہیں، شہریوں کی جان و مال زیادہ اہم ہے، ہر قیمت پر جلال پور پیر والا شہر کو بچانا ترجیح ہے۔
محکمہ انہار نے پر موٹروے پر شگاف ڈالنے کو انتہائی ضروری قرار دیا، چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) اور متعلقہ حکام پر مشتمل کمیٹی آج جائزہ لے گی۔
لاہور میں وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیلجیئم جانے والے 2 افراد کو گرفتار کر لیا۔
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں آج بانیٔ پی ٹی آئی سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کا دن تھا۔
برطانوی وزیرِ اعظم سر کیئر اسٹارمر کی حکومت نے مہاجرین کے بحران پر ایک اہم کامیابی حاصل کر لی۔
برطانیہ میں میٹروپولیٹن پولیس نے روس کے لیے جاسوسی کے الزام میں 3 افراد کو گرفتار کر لیا۔
اقوام متحدہ کی سابق تحقیق کار نے بتایا کہ غزہ میں ہونے والی نسل کشی اور روانڈا میں ہونے والی نسل کشی میں مشابہت ہے۔
اگر اسرائیلی حکومت اسرائیل کے زیرِ قبضہ مغربی کنارے کے کسی حصے یا مکمل علاقے کو ضم کرتی ہے تو متحدہ عرب امارات اسرائیل کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات کم کر سکتا ہے۔
لوگ صدیوں سے غذائیت سے بھرپور لیموں کے کھانوں میں استعمال کے فوائد کے بارے میں بات کرتے آ رہے ہیں۔
چاپان کے شہر ٹوکیو میں جاری اس ایونٹ کے فائنل میں پاکستان کے مایہ ناز جیولین تھرور ارشد ندیم نے پہلی باری میں 82.27 کی تھرو کی۔