• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لی مارکیٹ سے ملنے والی لاش کا معمہ حل، خاتون کو قتل کیا گیا، پولیس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بغدادی تھانے کی حدود حاجی اسماعیل جی روڈ لاسی جماعت خانہ لی مارکیٹ توحید اپارٹمنٹ سے5جون کو 32سالہ خاتون کانتا کماری کی لاش ملی تھی ،مقتولہ کے سسرال والوں نے ابتدائی طور پر پولیس کو بتایا تھا اس نے پھندا لگا کر خودکشی کی ہے تاہم مقتولہ کے بھائی راجیش نے ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا تھا کہ اسکی بہن کو اسکے شوہر نے قتل کیا ہے ،مقتولہ کے بھائی کے مطابق اسکی بہن کا شوہر مقتولہ پر تشدد کرتا تھا،تفتیشی حکام کے مطابق عدالتی احکامات پر کانتا کی قبرکشائی کی گئی تھی، پوسٹ مارٹم میں کانتا کماری کا نرخراہ ٹوٹا ہوا پایا گیا ہے ۔

تازہ ترین