• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر میں الیکشن نہیں سلیکشن ہورہی ہے، سراج الحق

لاہور(نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ آزاد کشمیر میں الیکشن نہیں سلیکشن ہورہی ہے ، لوگوں کو خریدا جارہا ہے ، ایوانوں کے اندر اور باہر ، چوکوں،چوراہوں اور جلسوں میں پی ٹی آئی ، مسلم لیگ ن ، پی پی پی قیادت ایک دوسرے کو گالیاں دینے اور الزامات لگانے میں اس طرح مصروف ہیں کہ ہماری نئی نسل بھی ان پر حیران اور پریشان ہے

ملک کے مسائل کا حل صرف اورصرف قرآن و سنت کی حکمرانی اور نظریہ پاکستان کے تحفظ میں ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد منصورہ میں نماز عیدالاضحی کے بڑے اجتماع سے خطاب اور بعدا زاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ سابقہ و موجودہ حکمرانوں کی وجہ سے پاکستان میں کرپشن بڑھ رہی ہے، ادارے ناکام ہور ہے ہیں۔

تازہ ترین