• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے سیریل ”رنگ محل“کا آج ”جیو ٹی وی“ پر آغاز، کادوانی اور اسد کے ”سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ“ کی نئی پیشکش

کراچی ( جنگ نیوز) عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کے ”سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ“ کے بینر تلے تخلیق کئے گئے نئے ڈرامہ سیریل ”رنگ محل“ کا ہفتے سے ”جیو ٹی وی“ پر آغاز ہوگا۔ یہ نئی پیشکش شائقین جیوکو بہترسے بہترین تفریح فراہم کرنے کے عزم کی ایک اور کاوش ہے۔ یوں تو ڈرامہ سیریل ”رنگ محل“ روزانہ رات 9 بجے پیش کیا جائے گا لیکن اس سیریل کی پہلی قسط ناظرین کی دلچسپی کیلئے میگا قسط کے طور پر نشر کی جارہی ہے جو ہفتے کی شب 8 بجے سے شروع ہوکر رات 10 بجے تک نشر کی جائے گی۔ یاد رہے کہ رات 9 بجے کے ٹائم سلاٹ پر پہ در پہ کامیاب ڈرامہ سیریلز نے ”جیو ٹی وی“ کو مسلسل ناظرین کی اولین پسند پر برقرار رکھا ہوا ہے۔ ”مہلت، مجھے خدا پہ یقین ہے اور فطرت“ جیسے کامیاب سلسلے ناظرین سے محبت کے سفر میں نمایاں رہے۔ نیا سیریل ”رنگ محل“ بھی اِسی سلسلے کی نئی کڑی ہے جسے شافعہ خان نے تحریر کیا ہے اوراس کہانی کو ہدایتکار زاہد محمود نے نہایت ہی خوبصورتی کے ساتھ عکس بند کیا ہے۔ساحر علی بگا کی کمپوزیشن میں ڈرامہ سیریل کے ساؤنڈ ٹریک میں عرفان سلیم کے لیئرکس کو افشاں فواد اور ساحر علی بگا کی مدھر آوازوں نے گایا ہے اور حامد نقوی قوال کی صداکاری نے اس میں ہمنوائی بخشی ہے۔ ڈرامے کے اہم کرداروں میں ہمایوں اشرف، سحر خان، اروبا مرزا، علی انصاری، فضیلہ قاضی، راشد فاروقی، شجیر الدین، محسن گیلانی، صبیحا ہاشمی، عاصم محمود، حمیرا بانو، سلمیٰ حسن، ثانیہ شیخ اور شبیر جان شامل ہیں۔ اُمید کی جارہی ہے یہ نئی پیشکش بھی ناظرین میں وہی مقبولیت اور عروج حاصل کرے گی جو اِس سے قبل اِن کی پروڈکشن میں تیار ہونے والے دیگر ڈراموں نے حاصل کی ہے۔

تازہ ترین