• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی:سیکڑوں آلائشیں ٹھکانے لگائی گئیں

راولپنڈی(، اپنے رپورٹر سے، خبر نگار خصوصی) راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عید الاضحی کے تین دنوں میں راولپنڈی اور اسکی تحصیلوں سے 9500 ٹن سے زائد قربانی کے جانوروں کی آلائشیں ٹھکانے لگا دیں۔۔صفائی آپریشن کے دوران موصول ہونیوالی 500سے زائدشکایات کودور کیا گیا،صفائی آپریشن میں 3539ورکرز،413گاڑیوں نے حصہ لیا۔جبکہ لائشیں ڈالنے کیلئے شہریوں میں 5لاکھ ویسٹ بیگز تقسیم کئے گئے۔صفائی آپریشن والے ورکرز کو اعزازیہ دیا جائے گا۔کمشنر راولپنڈی ڈویژن گلزار حسین شاہ نے ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اویس منظور تارڑ اور سینئر مینیجر آپریشنزمحمد حسنین کے ہمراہ عید کے تینوں دن شہر کا دورہ کر کے صفائی کا جائزہ لیا۔راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے مطابق صفائی آپریشن عید سے ایک دن قبل شروع ہوا جوعید کے تیسرے دن تک بلا تعطل جاری ۔صفائی آپریشن کے اختتام سے قبل ٹوانسفر اسٹیشنز اور کنٹینرز کی فینائل سے واشنگ کرنے کے بعد چونا پھینکا گیا،۔ دریں اثناء۔ کنٹو نمنٹ بورڈراولپنڈی کی جا نب سے بھی قر با نی کے جا نو رو ں کی آلا ئشیں ٹھکا نے لگا نے کا عمل مکمل کر لیا گیا۔ عید الاضحی کے3دنوں میں مجموعی طور پر 4345ٹن جا نو رو ں کے فضلے (آلا ئشیں)ٹھکا نے لگا ئی گئیں ۔ کنٹو نمنٹ بو رڈ کی جا نب سے عید الاضحی کے مو قع پر 800سینٹری ور کر ز 22سینٹری سپر وائررزاور 3سینٹر ی انسپکٹر ز 3میٹ اور 4پبلک ہیلتھ افسران نے فر ائض انجام دیئے ۔ ایڈ یشنل کنٹونمنٹ ایگزیکٹوافسر ما ریہ جبیں، نو ید نواز اور ڈپٹی سی ای او غلام صابر بسرا نے کینٹ کے مختلف علا قو ں کا دورہ کیا اور کاموں کی خود نگرانی کرتے ہوئے رپورٹ کنٹونمنٹ ایگزیکٹو افسرکو پیش کر دی۔ آلا ئشوں کو ٹر نچینگ گرا ؤ نڈ میں دفن کر کے مٹی کی تہہ لگا دی گئی ۔اجتما عی قر با ن گا ہو ں اور ربش پوا ئنٹس پر سپرے بھی کر دیا گیا ۔
تازہ ترین