• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری پائے کی تیاری پر پابندی ،نرخ بڑھ گئے

ملتان (سٹاف رپورٹر) شہر میں کھلےعام سری پائے کی تیاری پر پابندی کے باعث ان کی تیاری کے نرخوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا، اس سال بھی مقامی انتظامیہ نے عید قربان کے دنوں میں سرعام سری پائے جلانے پر پابندی عائد کی ہوئی تھی جس پر سری پائے تیار کرنے والوں نے اپنے گھروں میں عارضی بھٹیاں لگا کر سری پائے جلانے کا کام کیا ،پابندی کے باعث سری پائے تیار کرنے والوں نے نرخ بڑھادیئے ، چھوٹے جانور کی سری پائے کی تیاری کا معاوضہ 600روپے لیا گیا جبکہ بڑےجانور کے پائے 1200روپے میں تیار کرکے دیئے جاتے رہے۔
تازہ ترین