• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپنے کیرئیر کے دوسرے ڈرامے میں ڈائریکٹر کو تھپڑ مارا تھا: سارہ خان کا انکشاف

معصوم سی صورت رکھنے والی ہردلعزیز اداکارہ سارہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے اپنے کیرئیر کے دوسرے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ڈائریکٹر کو تھپڑا مار دیا تھا۔

سوشل میڈیا پر سارہ خان کے پُرانے انٹرویو کا مختصر ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں وہ اپنے کیریئر کے آغاز میں پیش آنے والے اہم واقعے کے بارے میں بتا رہی ہیں۔

سارہ خان نے دورانِ انٹرویو انکشاف کیا کہ ’اُنہوں نے اپنے کیرئیر کے دوسرے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ڈائریکٹر کو تھپڑ مار دیا تھا۔‘

اداکارہ کے انکشاف پر میزبان نے حیران ہوتے ہوئے پوچھا کہ ’کیا آپ نے حقیقت میں ڈائریکٹر کو تھپڑ مارا تھا یا مذاق میں؟‘

سارہ خان نے کہا کہ ’جی ہاں! میں نے حقیقت میں ڈائریکٹر کو تھپڑ مارا تھا اور وہ تھپڑ غصے میں نہیں بلکہ خوف میں مارا گیا تھا۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’میں نے میک اپ روم میں ڈائریکٹر کو تھپڑ مارا تھا، اُس وقت وہاں کوئی نہیں تھا تو میں روم سے باہر آئی تو ڈائریکٹر بھی چیختے ہوئے باہر آگیا۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’میں نے سوچا کہ کسی کو معلوم ہی نہیں ہوا کہ میں نے ڈائریکٹرکو تھپڑ مارا ہے، پھر میں نے دوبارہ سب کے سامنے ڈائریکٹر کو تھپڑ مارا تاکہ اُن کی اصلیت سب کو معلوم ہوجائے۔‘

واضح رہے کہ سارہ خان نے پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے کئی ڈراموں میں اپنے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جنہیں خوب مقبولیت بھی ملی ہے۔

حال ہی میں سارہ خان کو اُن کے کردار زہرہ کی وجہ سے پاکستان سمیت بھارت میں خوب شہرت ملی، یہ کردار اُنہوں نے ڈرامہ سیریل ’رقصِ بسمل‘ میں ادا کیا تھا جو کہ ایک نجی ٹی چینل سے نشر کیا گیا تھا۔

تازہ ترین