• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اندرون ملک ہوائی سفرکیلئےکورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازم


نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر (این سی او سی) نے یکم اگست سے اندرون ملک ہوائی سفر کیلئےکورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازم قرار دے دیا۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ اندرونِ ملک سفر کرنے کے خواہشمند مسافر پریشانی سے بچنےکیلئے31جولائی تک ویکسین لگوائیں اور ویکسینیشن سرٹیفکیٹ حاصل کریں۔

ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی پابندی 18 سال اور اس سےزائد عمر والوں کیلئے ہے، پاکستان آنیوالے اور پاکستان سے بیرون ملک جانیوالے افراد پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔

این سی او سی کے مطابق جزوی ویکسینیشن کرانے والوں، غیر ملکی شہریوں پر بھی پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا ، بیرون ملک سے ویکسینیشن کرانے کا ثبوت رکھنے والوں پر بھی پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

این سی او سی کے مطابق ری ایکشن کے باعث ویکسینیشن سے روکے گئے افراد پابندی سے مستثنی ہیں۔

تازہ ترین