• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملزمان کا ریکارڈ، سسٹم کو دیگر صوبوں میں بھی لانے کی تیاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ اور پنجاب کی طرز پر ملزمان کے ریکارڈ کے لیئے بنائے گئےسسٹم کو دیگرصوبوں میں بھی لانے کی تیاری شروع کر دی گئی ہے ۔ سندھ پولیس کی جانب سے ملزمان کے ریکارڈ سسٹم کے حوالے سے سافٹ وئیر مرتب کیے گئے تھے اور اسی طرز کے سافٹ وئیر کو پنجاب میں بھی استعمال کیا جارہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پنجاب اور سندھ پولیس کے درمیان پہلے ہی ملزموں کے ریکارڈ سسٹم کو ایک دوسرے سے شئیر کیا جارہا ہے تاکہ ایسے ملزمان جو پنجاب میں کوئی واردات کر کے سندھ میں مفرور ہوجاتے ہیں یا ایسے ملزمان جو سندھ میں واردات کے بعد پنجاب چلے جاتے ہیں انکا ریکارڈ بھی سامنے آسکے جبکہ اسکے ساتھ ساتھ گھریلو ملازمین کے ریکارڈ کو بھی اسی طرح مرتب کیا جارہا ہے ، ذرائع کے مطابق اس ٹیکنالوجی کو اب دوسرے صوبوں میں بھی لے جانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اور سندھ اور پنجاب کے بعد کے پی کے اور بلوچستان کے ملزمان کے ریکارڈ کو بھی اس میں ضم کیا جاسکے گا تاکہ تمام صوبوں کے دوران ملزموں کے ریکارڈ ز کا تبادلہ آسانی سے ہوسکے گا۔

تازہ ترین