• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اربوں سال قبل زمین پر خلائی مخلوق موجود رہی ہوگی، امریکی سائنسدان کا دعویٰ

کراچی (نیوز ڈیسک) ماہرین کیلئے سب سے پریشان کن اور پرتجسس سوال یہ رہا ہے کہ کیا خلائی مخلوق موجود ہے یا نہیں، اور یہی جاننے کیلئے سائنسدان دن رات تحقیق میں مصروف بھی رہے ہیں لیکن 2017ء میں امریکی خلائی ادارے سے تعلق رکھنے والے ایک سائنسدان نے دعویٰ کیا تھا کہ زندگی کی جدید اشکال حقیقت ہو سکتی ہیں لیکن وہ یہاں سے طویل عرصہ قبل غائب ہو چکی ہیں۔ پروفیسر جیسن رائٹ پنسلوانیا اسٹیٹ یونیورسٹی میں آسٹرو فزکس اور آسٹرونومی کے ماہر ہیں۔ انہوں نے اس حوالے سے خلائی میگزین میں آرٹیکل بھی لکھا تھا جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس مخلوق انسانی نسل سے قبل اور اربوں سال قبل شاید زمین پر رہتی تھی۔ تاہم، پروفیسر جیسن کو یقین نہیں کہ یہ سیارہ مریخ تھا، زمین یا پھر زہرہ۔ تاہم، جیسن رائٹ کا کہنا ہے کہ زندگی کو پنپنے کیلئے موزوں ماحول کے حوالے سے زمین کو بہترین سیارہ سمجھا جاتا ہے لہٰذا ممکن ہے کہ یہ ذہین ترین مخلوق زمین پر موجود ہوگی۔ رائٹ کا کہنا ہے کہ قدیم مخلوق اب غائب ہو چکی ہے لیکن ماضی میں ہمیں ان کے آثار ملے ہیں جنہیں ٹیکنو سگنیچرز کہا جاتا ہے، تاہم طبعی شواہد اب موجود نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ مخلوق وینس پر تھی تو اب یہ شواہد اسلئے نہیں مل سکتے کہ اربوں سال گزرنے کے بعد اب وہاں ماحول دشمن گیسیں پائی جاتی ہیں جن کی وجہ سے شواہد مٹ چکے ہیں۔

تازہ ترین