• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان کیلئے ہائی وے، سیوریج، سڑکوں کی تعمیر اور دیگر 73 نئی سکیموں کی منظوری

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود کی زیرصدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ہائی وے، سیورج، سڑکوں کی تعمیر اور دیگر 73نئی سکیموں کی منظوری دی گئی۔ اس بارے بات کرتے ہوئے کمشنر ملتان ڈویژن نے کہا کہ سالانہ ترقیاتی سکیموں 2021-22میں ڈویزن کی 144نئی سکیمیں شامل ہیں۔ 31جولائی سے پہلے سکیموں کی منظوری کرکے حکومت پنجاب کو بھجوانا لازم ہے۔ اب تک 86نئی سکیموں کی منظوری دی جاچکی ہے۔ کمشنر جاوید اختر محمود نے محکموں کو سکیموں کی منظوری کے فوری بعد اشتہار دینے اور ٹینڈر عمل شروع کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سکیموں کے بروقت آغاز سے عوام کا ٹیکس اور پیسہ دونوں بچتے ہیں۔ محکموں اپنی نئی سکیموں کا پی سی ون جمع کروائیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ملتان علی شہزاد، ڈائیریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خان خاکوانی، ترقیاتی محکموں کے افسران، ویڈیو لنک پر ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔
تازہ ترین