• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکولوں میں اساتذہ کی30فیصد اے سی آر سیس پرتاحال اپ لوڈ نہیں کی جاسکیں

ملتان(سٹاف رپورٹر)سکولوں میں اساتذہ کی30فیصد اے سی آر سیس پرتاحال اپ لوڈ نہیں کی جا سکی ہیں، اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ ٹیچنگ سٹاف کی اے سی آر جو 30جولائی تک جمع کرائی جانی ہے، اس کی اپ لوڈنگ کی شرح کم ہے، اب تک صرف 70فیصد اے سی آر سکول انفارمیشن سسٹم پر اپ لوڈ کی جاسکیں ہیں، کنٹریکٹ پر کام کرنےوالے اساتذہ اپنے کنٹرکٹ کے تما م عرصے کی اے سی آر جمع کرائیں گے ، اے سی آر کی فوٹوکاپی قابل قبول نہیں ہوگی ، اگر کسی کی نامکمل اے سی آر ایچ آر سسٹم پر اپ لوڈ کی گئی تو اس کی ذمے داری متعلقہ سی ای او ز پر ہوگی۔
ملتان سے مزید