• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں کالے شیشوں کے استعمال پر 7773 افراد کیخلاف کارروائی

پشاور(کرائم رپورٹر ) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے کالے شیشوں کے استعمال پر دو ہفتوں کے دوران مزید 7773 افراد کیخلاف کارروائی مکم کرلی صوبائی حکومت اور متعلقہ اعلیٰ حکام کی ہدایت پر چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی نگرانی میں سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی ایجوکیشن ٹیموں نے شہریوں کو ٹریفک کے دیگر قوانین کی طرح کالے شیشوں کا استعمال نہ کرنے سے متعلق آگاہی دی بعد ازاں شہر کے تمام سیکٹروں میں کالے شیشوں کے استعمال کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے مزید 7773 افراد کے خلاف کارروائی کی گئی اسی طرح گاڑیوں کے شیشوں سے کالے سٹکرز اتار لئے گئے اور انہیں ہدایت کی گئی کہ وہ آئندہ کالے شیشوں کے استعمال سے گریز کریں۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے کہا ہے کہ شہری ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ کالے شیشوں کے استعمال کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی جبکہ ٹریفک عملہ کارروائیوں میں مزید تیزی لاتے ہوئے مرتکب افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائیں ،شہری کالے شیشوں کے استعمال سے گریز کریں انہوں نے ٹریفک حکام کو ہدایت کی کہ اس سلسلے میں کسی کے ساتھ نرمی نہ برتیں اور اس کا استعمال کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھیں کیونکہ یہ ایک ناقابل برداشت جرم ہے۔
تازہ ترین