راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) آزادکشمیر الیکشن کےحوالے سے راولپنڈی پولیس نے ایس ایس پی آپریشنز رائے مظہر اقبال کی قیادت میں فلیگ مارچ کیا۔ سٹی پولیس آفیسر کی ہدایت پر راولپنڈی شہرکی سڑکوں پرکیےگئے فلیگ مارچ میں سینئر افسروں سمیت ضلعی پولیس کے، ٹریفک پولیس، ڈولفن سکواڈ، ایلیٹ فورس نے حصہ لیا، فلیگ مارچ پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز سے شروع ہو کر عمار چوک، راول روڈ ٹرن، علی نواز چوک، چاندنی چوک، مری روڈ، رحمان آباد،شمس آباد،فیض آباد سے واپس مری روڈ،کمیٹی چوک ،فوارہ چوک اورلیاقت باغ سمیت شہر کے مختلف حصوں سے ہوتا ہوا پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں اختتام پذیر ہوا، اس حوالے سے ایس ایس پی آپریشنز نےکہاکہ فلیگ مارچ کا مقصد آزاد کشمیر الیکشن کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار ہے، راولپنڈی پولیس الیکشن کے موقع پر قانون کی عملداری اور امن و امان کی فضاءکو برقرار رکھنے کیلئے پُر عزم ہے۔ سی پی او کا کہنا تھا کہ الیکشن کے ضابطہ اخلاق اور الیکشن کمیشن کے وضع کردہ قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔