• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیر گیلانی ہانیہ عامر کو ٹائی ٹینک پر کیوں لے جانا چاہتے ہیں؟

پاکستان کے ابھرتے اداکار امیر گیلانی کا کہنا ہے کہ وہ ٹائی ٹینک پر ہانی عامر کو اپنے ہمراہ لے جانا چاہتے ہیں۔

گزشتہ دنوں پاکستانی ٹی وی اسکرین کی خوبصورت جوڑی امیر گیلانی اور ماورہ حسین نے ایک ساتھ ایک ٹاک شو میں شرکت کی۔

اس دوران اِن دونوں اداکاروں کی جانب سے دلچسپ باتیں کی گئیں اور اپنے مداحوں کو اپنی پیشہ ورانہ اور نجی زندگی کی مصروفیات سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

اس دوران شو کے میزبان واسع چوہدری کی جانب سے امیر گیلانی سے ایک فرضی صورتحال سے متعلق سوال کیا گیا کہ اگر اُن کو ٹائی ٹینک پر جانے کا موقع ملے تو وہ اپنے ساتھ کسے لے جانا پسند کریں گے، اداکارہ ہانیہ عامر یا پھر مہوش حیات کو؟


جس کا جواب دیتے ہوئے امیر گیلانی نے اداکارہ ہانیہ عامر کا نام لیا، اس جواب پر واسع چوہدری کا حیرانی سے پوچھنا تھا کہ وہ ہانیہ عامر کو ساتھ کیوں لے جانا چاہتے ہیں؟

اس پر امیر گیلانی نے کہا کہ ’کیوں کہ ہانیہ عامر اُن کی ہم عمر ہیں اسی لیے اگر انہیں موقع ملا ٹائی ٹینک پر جانے کا تو وہ ہانیہ عامر کا انتخاب کریں گے۔‘

تازہ ترین