• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ندا یاسر کا شوخ رنگ پہننے پر طنز کرنے والوں کو جواب

اداکارہ و میزبان ندا یاسر نے اس عمر میں شوخ رنگ پہننے پر تنقید کرنے والے صارف کو جواب دے دیا۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ندا یاسر کی پوسٹ پر ایک صارف نے کمنٹ میں طنز کرتے ہوئے لکھا کہ ’بُڑھاپے میں آکر ہی شوخ و چنچل رنگ پہننے کا دل کرتا ہے، میری ہمدردیاں آپ کے ساتھ ہیں۔‘

صارف کے کمنٹ پر ندا یاسر نے جواب دیا کہ ’عمر صرف ایک ہندسے سے زیادہ کچھ نہیں ہے،  مجھے عمر ڈھلنے سے کوئی مسئلہ نہیں ہے تو لہذا آپ بھی منفی سوچ رکھنے سے گریز کریں۔‘

 ندا یاسر نے یہ بھی کہا کہ انہیں شوخ رنگ بہت پسند ہیں۔

تازہ ترین