• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مزارات کو ایس او پیز کے تحت کھولنے کی اجازت دی جائے، سنی تحریک

کراچی (اسٹاف رپورٹر )پاکستان سنی تحریک کی مرکزی رابطہ کمیٹی کے رکن فہیم الدین شیخ، محمد طیب قادری نے کہا ہے کہ 30جولائی سے شروع ہونے والے عبداللہ شاہ غازی کے 1291 ویں عرس کے انعقاد میں کوئی خلل ڈالا گیا تو عوام سخت احتجاج کریں گے، حکومت سندھ سید عبداللہ شاہ غازی کاعرس ایس او پیز کے تحت منانے اور مزارات کی بندش کے فیصلے پر نظر ثانی کرے، مزارات ِ اولیاء کے حوالے سے علماء و مشائخ اہلسنت اور مذہبی جماعتوں کو اعتماد میں لیکر فیصلے کئے جائیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر آل کراچی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری محمد احمد شمسی، زبیر علی خان، ایوب چوہدری، زاہد امین بھی موجود تھے، فہیم الدین شیخ، محمد طیب قادری نے کہا کہ ہم حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ اگر حکومت نے مزارات اولیاء کھولنے کے سلسلے میں ہمارے مطالبات پر غور نہ کیا اور عبداللہ شاہ غازی کےعرس کی تقریبات منعقد کرنے کی اجازت نہ دی تو آئندہ کے لائحہ عمل کا جلد اعلان کیا جائے گا۔

تازہ ترین