• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک ووٹر کیلئے پولنگ اسٹیشن، عملہ انتظار کرتا رہا، ووٹر نے ووٹ نہیں ڈالا

لاڑکانہ(این این آئی)پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے حلقہ ایل اے 34 جموں ون کے لیے لاڑکانہ میں رجسٹرڈ واحد خاتون ووٹر نے اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کیا ،پولنگ اسٹیشن پرعملہ اور پولیس سارا دن ان کا انتظار کرتے رہے۔سندھ کے ضلع لاڑکانہ کے پولنگ سٹیشن کے پریزائڈنگ افسر محمد یوسف مجید کے مطابق واحد رجسٹرڈ خاتون ووٹر ثمعیہ پروین کے لیے الیکشن کمیشن کا ڈیوٹی پر معمور عملہ سارا دن ان کا منتظر رہا لیکن وہ اپنا ووٹ ڈالنے نہیں آئیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے واحد خاتون ووٹر کے لیے لاڑکانہ کے ضلعی دفتر میں پولنگ سٹیشن قائم کیا گیا تھا۔اس ضمن میں پولنگ سٹیشن پر الیکشن کمیشن کے عملے، پولنگ ایجنٹس، اسپیشل برانچ، مرد و خواتین پولیس اہلکاروں سمیت 20کے قریب افراد نے اپنے فرائض سرانجام دیے۔پولنگ کا وقت ختم ہونے پر پریزائیڈنگ افسر نے پولنگ بوتھ و دیگر سامان پیک کروا کر عملے کو چھٹی دے دی۔

تازہ ترین