• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹمبر مارکیٹ وہاڑی روڈ کی گرین بیلٹ پرسٹالز مالکان قابض

ملتان ( سٹاف رپورٹر) ٹمبر مارکیٹ وہاڑی روڈ گرین بیلٹ تباہ عارضی سٹالز مالکان قابض ہو گئے۔ سالہا سال سے گرین بیلٹ پر مختلف لوگوں نے مبینہ طور پر ایم ڈی اے کی ملی بھگت سے مستقل ڈیرے ڈال لیے،گرین بیلٹ فوڈ اسٹریٹ کا منظر پیش کرنے لگی، ٹھڈائی ،گنے کا جوس ،گول گپے اور دیگر کھانے پینے کی ریڑھیاں سج گئیں جو باقاعدہ کاروبار کی شکل اختیار کر چکے ہیں،اہلیان علاقہ ،تاجران اور عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ملتان اور شعبہ تجاوازت کارپوریشن سے مطالبہ کیا کہ گرین بیلٹ قابضین سے واگزار کرکے وہاں باقاعدہ درخت پودے لگائے جائیں ۔
تازہ ترین