• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، نہر میں 11 سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق

پشاور(کرائم رپورٹر ) حیات آباد کی حدود رنگ روڈ ٹول پلازہ کے قریب نہر میں 11 سالہ بچہ ڈو ب کر جاں بحق ہوگیاجبکہ بچے کی لاش نکال لی گئی۔ گزشتہ روز رنگ روڈ ٹول پلازہ کے قریب شاکراللہ نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم اور ریسکیو ایمولینس وہاں پہنچے اور بچے کی تلاش شروع کر دی، واٹر سرچ آپریشن کے دوران غوطہ خوروں نے بعد میں بچے کی نعش نکال لی۔ ڈیڈ باڈی کو کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔
تازہ ترین