• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آاز د کشمیر انتخابات پشاور، پولنگ ایجنٹوں کی لڑائی ، 6افر ا د گرفتار

پشاور(سٹاف رپورٹر) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے سلسلے میں حلقہ ایل اے 45 کیلئے قائم پولنگ سٹیشن گورنمنٹ ہائی سکول نمبر تین پشاور سٹی میں پولنگ ایجنٹوں کے مابین بدنظمی اور لڑائی کے باعث پولنگ کا عمل روک دیا گیا ،پولیس نے ہنگامہ آرائی کرنیوالے 6 افراد کو گرفتار کرلیا ، گزشتہ روز پشاور کے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر تین میں قائم پولنگ سٹیشن پر ووٹوں کے پولنگ کا عمل جاری تھا کہ اس دوران مختلف پارٹیوں کے پولنگ ایجنٹوں کے مابین تلخ کلامی شروع ہوئی جو جلد ہی لڑائی میں تبدیل ہوگئی جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ہنگامہ کھڑا کرنے والے 6 افراد کو گرفتار کرلیا اس دوران پولنگ کا عمل بھی رکا رہا اور پولیس کی جانب سے صورت حال بہتر ہونے تک کسی کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی جس کے باعث شدید گرمی میں پولنگ سٹیشن کے باہر ووٹ کیلئے کھڑے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بعد ازاں صلح کے بعد پولنگ کا عمل دوبارہ شروع کیا گیا۔
تازہ ترین