• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی حکومت سے بھارت کو دھچکا لگے گا، فواد چوہدری


وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری  کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت سے بھارت کو دھچکا لگے گا۔

انہوں نے کہا کہ منصفانہ انتخابی عمل مقبوضہ کشمیر کے عوام کو امید اور جلا بخشتا ہے۔

اس سے قبل ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ آج کا انتخاب عمران کے نئے کشمیر کے نام ہے، یہاں کے الیکشن مقبوضہ کشمیر والوں کے خوابوں کو جلا بخشتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک دن پورے کشمیر کے لوگ آزادی سے ووٹ دیں گے اور عوام اپنے نمائندوں پر مشتمل حکومت بنائیں گے۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں تحریک انصاف نے میدان مارلیا، غیر سرکاری اورغیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف نے 25 نشستیں جیت لیں اور تنہا حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ گئی۔

تازہ ترین